وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی:ایس ایم منیر

وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی:ایس ایم منیر
وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی:ایس ایم منیر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت موجودہ حکومت کے اہم ترین وزراء ایف پی سی سی آئی کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان بطور حکمران بھرپور کامیاب ہوں تاکہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملک بن سکے۔

 کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایس ایم منیر نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں،بھارتی وزیر اعظم مودی کا دماغ خراب ہوچکا ہے، بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگ اسے ہی برا کہہ رہے ہیں جس سے بھارت کو سبکی کاسامنا ہے، اس لئے بھارتی عوام آئندہ الیکشن میں مودی سے جان چھڑا لیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں نوجوانوں کے آگے آکر کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے،ہمارے گروپ کی کامیابیوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہم نے کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کئے بلکہ اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان،سابق صدر زبیرطفیل،خالدتواب،ملک خدا بخش،گلزارفیروز،بینک اسلامی کے صدرسید عامر علی، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،سینئرپولیس افسر علی رضا،ایس ایم نصیر،ندیم خان،سلطان شمسی،عبدالسمیع خان ، نور احمدخا ن ، اکرام راجپوت،اختیار بیگ،جاوید اقبال،حنیف گوہر،فراز الرحمان، جوہرعلی قندھاری ، ایس ایم یحییٰ ،فیصل ندیم،زبیرچھایا،شہزاد مبین،توقیر بیگ، مسعوداحمد،کموڈوراکبرنقوی،بلال ملا،شکیل ڈھینگڑا،محمدشاہد ،راشدہاشمی سمیت تاجروصنعتکار اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /بزنس