”وزیر اعظم بار بار وزیر خزانہ کی بات کودہرائیں گے “، حفیظ اللہ نیازی کی اہم پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کو چھ ماہ میں کیوں باربار دہرانا پڑا کہ عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم کوپتہ ہے کہ لوگ عثمان بزدار کو ایک کمزور شخصیت سمجھتے ہیں ،مجھے اسد عمر کے ریمارکس پر شرم آرہی ہے اور اب عمران خان باربار اسد عمر کی اس بات کودہرائیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کے پاس ان لوگوں نے رفعتیں پائیں جنہوں نے بدتمیزی کی ، فیاض الحسن چوہان جب جاتے تھے تو عمران خان کہتے تھے کہ میرا چیتا آگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کہتے ہیں کہ وہ نر کا بچہ ہو، قیامت کے دن لوگوں کو ماﺅں کے نام سے اٹھایا جائیگا ، اللہ تعالیٰ تے ماں کو اتنا بڑا درجہ دیاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھ ماہ میں کیوں باربار دہرانا پڑا کہ عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم کوپتہ ہے کہ لوگ عثمان بزدار کو ایک کمزور شخصیت سمجھتے ہیں ،مجھے اسد عمر کے ریمارکس پر شرم آرہی ہے اور اب عمران خان باربار اسد عمر کی اس بات کودہرائیں گے کہ وہ نر کابچہ ہے یا مونث کا بچہ ہے ۔