”ایسے لگتاہے جیسے سارے محمد بن قاسم کے ساتھ آئے تھے“، آئینی ماہر بابرستار نے معاشرے کی بڑی کمزور ی کو بے نقاب کردیا

”ایسے لگتاہے جیسے سارے محمد بن قاسم کے ساتھ آئے تھے“، آئینی ماہر بابرستار ...
”ایسے لگتاہے جیسے سارے محمد بن قاسم کے ساتھ آئے تھے“، آئینی ماہر بابرستار نے معاشرے کی بڑی کمزور ی کو بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ ہمیں تعصب والی سیاست بہت نظر آتی ہے ، ذاتوں سے باہر نہیں نکل سکتے ، یہ کمہار ہے ، یہ کچھ ہے ، اس کارنگ ایسا ہے ، اس کی نسل ایسی ہے لیکن ویسے بات کریں تو ایسے لگتاہے کہ جیسے سارے کے سارے محمد بن قاسم کے ساتھ ہی آئے تھے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ اگر مائندہ سیٹ ایسا ہے کہ ایسا لگے کہ ماں کا نام اپنے نام کے ساتھ لگانا بے عزتی کی بات ہے تو اس کامطلب یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو بے نقاب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تعصب والی سیاست بہت نظر آتی ہے ، ذاتوں سے باہر نہیں نکل سکتے ، یہ کمہار ہے ، یہ کچھ ہے ، اس کارنگ ایسا ہے ، اس کی نسل ایسی ہے لیکن ویسے بات کریں تو ایسے لگتاہے کہ جیسے سارے کے سارے محمد بن قاسم کے ساتھ ہی آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے ایسا لگا تھا کہ عمران خان بڑے سٹیسمین بننے جارہے ہیں اور ایک ہفتے بعد ہی ایسی صورتحال کا بن جانا بڑی افسوناک بات ہے ۔

مزید :

قومی -