بلاول کامسئلہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو اورناناذوالفقار علی بھٹو کوبھی درپیش تھا، مظہر عباس کی نشاندہی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجریہ کا رمظہر عباس نے کہاہے کہ بلاول کو اردو میں تقریر کرتے ہوئے دقت ہوتی ہے اور یہ معاملہ بے نظیر بھٹو اور اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی تھاجس کوبعد میں ان کی جانب سے بہتر کرلیا گیا تھا اورہوسکتاہے کہ بلاول بھی اس مسئلہ پر قابو پالیں ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریرمیں ایک طرح سے اسد عمرکادفاع کیاہے ، یہ بہت واضح ہے کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے اندر ایک جارحانہ طرز عمل کا بیانیہ بنایا ہوا ہے اور یہ واضح نظر آتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں جب سیاسی جماعتیں قریب آگئی ہیں اور سرحد پر کشیدہ صورتحال ہے تو عمران خان کوچاہئے تھا کہ ماحو ل کومزیدبہتر بناتے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اس ماحول کوجتنی جلد ختم کردیا جائے تو بہتر ہوگا، بلاول کو اردو میں تقریر کرتے ہوئے دقت ہوتی ہے اور یہ معاملہ بے نظیر بھٹو اور اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی تھاجس کوبعد میں ان کی جانب سے بہتر کرلیا گیا تھا اورہوسکتاہے کہ بلاول بھی اس مسئلہ پر قابو پالیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کو شاہ محمود قریشی سے کہنا چاہئے تھا کہ اگر بلاول نے انگریزی میں تقریرکی تھی تو آپ اس کا جواب پھر اردو میں دیتے ۔