حبیب اکرم نے آرمی چیف کے بیان پر ریاستی اداروں کے حوالے اہم بات کردی

حبیب اکرم نے آرمی چیف کے بیان پر ریاستی اداروں کے حوالے اہم بات کردی
حبیب اکرم نے آرمی چیف کے بیان پر ریاستی اداروں کے حوالے اہم بات کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحبیب اکرم نے کہا ہے کہ سپہ سالار کا بیان چھپاہے کہ قوت صرف ریاست کے پاس ہونی چاہئے اور اب اللہ کرے کے ریاست کے باقی ادارے بھی یہ بات سمجھ جائیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ حکومت کے وزراءاپنی نالائقیوں کی وجہ سے سابق حکومتوں پر ملبہ ڈالتے جارہے ہیں،کیا وجہ ہے کہ جب کوئی مشکل وقت آتاہے تو نیشنل ایکشن پلان پر ماتم شروع کردیا جاتاہے کہ اس پر کچھ نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مسلسل عمل کرنے کی ضرورت ہے ، اس کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہئے اور یہ نہیں کہنا چاہئے کہ اس پر پچھلوں نے کچھ نہیں کیا ، ایسا کرنے سے منزل کھوٹی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کا بیان چھپاہے کہ قوت صرف ریاست کے پاس ہونی چاہئے اور اب اللہ کرے کے ریاست کے باقی ادارے بھی یہ بات سمجھ جائیں ۔

مزید : قومی