وزیراعظم عمران خان سندھ اسمبلی میں پیش آنے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ارکان کو سمجھائیں :سید عبد الرشید

وزیراعظم عمران خان سندھ اسمبلی میں پیش آنے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ...
وزیراعظم عمران خان سندھ اسمبلی میں پیش آنے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ارکان کو سمجھائیں :سید عبد الرشید

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے  پارلیمانی لیڈر اور اسلامی جمعیت طلبا کے سابق ناظم اعلیٰ سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم یا گورنر کے پاس بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کرونگا ، وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ سندھ اسمبلی میں پیش آنے والی صورتحال کا نوٹس لیں اور اپنے ارکان اسمبلی کو سمجھائیں ۔

قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدعبدالرشید کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہے ،ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ آپکے رکن جو پی ٹی آئی کے کوچ ہیں انہیں بھی سنبھالیں، محمد حسین کا کردار عیاں ہوچکا ہے، اپنے تنظیمی ڈسپلن کو دیکھتے ہوئے محمد حسین کو سمجھائیں ۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی کسی سے لڑائی نہیں ہے اپوزیشن لیڈر چاہتے ہیں کہ میں پانی بجلی کے مسئلے پر نا بولوں لیکن  ایسا نہیں ہوسکتا، میں مفاد پرست کونسل کا حصہ نہیں ہوں۔سید عبدالرشید نے کہا کہ انہوں نے  ایک آدمی کو چیونٹی سمجھا ہوا ہے ؟عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعظم اور گورنر کے پاس بھی جانا پڑا تو جاؤنگا۔سید عبد الرشید نے سندھ اسمبلی میں  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق  قرارداد  پیش کی جسے سندھ اسمبلی نے منظور کرلی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ سفارتی تعلقات کے ذریعے اقوام متحدہ ،عالمی انسانی حقوق اور حقوق نسواں کی تنظیموں کے ذریعے 16سال سے امریکی جیل میں قید پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی یقینی بنائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی