پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،ایسی تنقید کہ ہر کسی کے کان لال ہو جائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ کی بیٹیوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں،انہیں لندن کا ٹکٹ ہم دیتے ہیں یہ جمائما کے گھر جائیں اور ٹیریان کو انصاف دلائیں۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہٹیریان کی پھوپھو علیمہ خان کی دبئی اور دیگر شہروں میں پراپرٹی نکلی ہے، وہ پراپرٹی جو ٹیریان کی پھوپھو کی ہیں اسکا پوچھیں کہ کہاں سے آئی ؟ ٹیریان کے ابا بدقسمتی سے ہمارے وزیراعظم ہیں،وہ اتنے بڑے گھر میں رہتے ہیں جس کا پورے سال کا ایک لاکھ ٹیکس دیا ہے ،میرے پاس کچھ نہیں ہے میں نے سال کا سات لاکھ ٹیکس دیا ہے،آپکی آمدن نہیں ہے اسی لئے کم ٹیکس ادا کیا ہے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ انکی آمدن کا کیا ذریعہ ہے؟۔انہوں نے کہا کہ غلطی سے ان کی پارٹی کا نام تحریک انصاف پڑ گیا ہے مگر وہ ’’تحریک انتقام‘‘ بنی ہوئی ہے،ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب صرف اپوزیشن کا نہیں سب کا ہونا چاہئے۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر غلطی سے یہ لوگ ایوان میں پہنچا دیئے گئے ہیں تو اس ایوان کا خیال کریں،اس ایوان کا بھی تقدس ہے ،کل اور آج جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے۔