پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کے موقف میں تضاد واضح کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کے موقف میں تضاد واضح کردیا
پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کے موقف میں تضاد واضح کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کے موقف میں تضاد نظر آتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کے موقف میں تضاد نظر آتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حالت یہ ہے کہ شہزادوں کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی انگریزی تقریر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے تنقید کی لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خود انگریز ی میں تقریر کی ۔

مزید : قومی