خواتین مردوں کی طرح آزادی سے گھو م پھر نہیں سکتیں:ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

خواتین مردوں کی طرح آزادی سے گھو م پھر نہیں سکتیں:ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب
خواتین مردوں کی طرح آزادی سے گھو م پھر نہیں سکتیں:ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ خواتین مردوں کی طرح آزادی سے گھو م پھر نہیں سکتیں، سڑک کنارے بیٹھ کر کولڈ ڈرنک نہیں پی سکتیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ خواتین مردوں کی طرح آزادی سے گھو م پھر نہیں سکتیں، سڑک کنارے بیٹھ کر کولڈ ڈرنک نہیں پی سکتیں، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کا حصہ بہت کم ہے ۔
انہوں نے کہا ن لیگ کے دور حکومت میں پنک موٹر سائیکل کامنصوبہ شروع کیاگیا اور خواتین کو سات سو موٹر سائیکلیں دی گئیں لیکن اب وہ کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کیلئے بنیادی سطح پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ،خواتین کی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، ایجو کیشن ریفارمرز پالیسی لارہے ہیں تاکہ بچوں کوبچپن معاشرے میں عورت کی اہمیت کا پتہ چلے ۔

مزید :

قومی -