صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا
نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی، مگر اب جے آئی ٹی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو مقرر کیا گیا ہے۔صحافی عزیز میمن کی موت کے حوالے سے جے آئی ٹی پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد 9 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پولیس، آئی بی اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔