کراچی میں منہدم ہونے والی عمارت سے مزید 3لاشیں نکال لی گئیں

کراچی میں منہدم ہونے والی عمارت سے مزید 3لاشیں نکال لی گئیں
کراچی میں منہدم ہونے والی عمارت سے مزید 3لاشیں نکال لی گئیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد میں زمیں بوس ہونے والی رہائشی عمارت سے مزید تین لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع گلبہار نمبر 2 پھول والی گلی میں جمعرات کے روز منہدم ہونے والی عمارت سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ریسکیو آپریشن کے دوران تین لاشیں نکالیں گئیں جن کی شناخت 55 سالہ عامر نایاب اور 24 سالہ طارق علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی منتقل کیا گیا جہاں ایم ایل او کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا، عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی جبکہ ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی