نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد کرنے کیلئے خط اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد کرنے کیلئے خط اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع مسترد کرنے سے متعلق خط ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کی کمیٹی کو مطمئن نہیں کرسکے، کمیٹی نے تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی جس نے ضمانت میں توسیع مسترد کردی۔واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 24دسمبر 2019 تک نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی، بعدازاں عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے نواز شریف کو پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب حکومت/خط

مزید : صفحہ اول