کابل حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی

کابل حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی

  



کابل(آئی این پی)جمعہ چھ مارچ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک برسی کی تقریب پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتیس ہو چکی ہے۔ تقریب میں شریک دیگر اکیاسی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلامک اسٹیٹ

مزید : صفحہ اول