مسلم لیگ (ق) بلدیاتی الیکشن جتنے کیلئے متحرک، سابق نمائندوں سے رابطے شروع

  مسلم لیگ (ق) بلدیاتی الیکشن جتنے کیلئے متحرک، سابق نمائندوں سے رابطے شروع

  



لاہور(جاوید اقبال)مسلم لیگ (ق)نے بلدیاتی انتخابات میں معرکہ سر کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی،پرویز مشرف دور کے ضلعی،تحصیل اور یونین کونسلوں کے سابق ناظمین کو پارٹی میں شامل کیا جائے گا، مسلم لیگ ق نے رابطوں کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ کنوینر رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی کو بنایا گیا ہے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین کو ساتھ ملانے کی ذمہ داری طارق بشیر چیمہ کو سونپی گئی جبکہ لاہور اور قرب و جوار کے سابق ناظمین سے کامل علی آغا،راولپنڈی،اسلام آباد کے ناظمین سے رابطے کرنے کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت جبکہ اٹک،جہلم اور گرد و نواح کے سابق ناظمین سے رابطے میجر طاہر صادق کریں گے۔ سرگودھا ڈویژن میں عامر سلطان چیمہ اہم کردار ادا کریں گے،ضلع نارووال میں ڈاکٹر نعمت علی جاوید،چودھری طارق انیس اور کرنل (ر) جاوید صفدر کاہلوں بھی ق لیگ سے رابطوں میں ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ناظمین،کونسلرز،لیڈی کونسلرز کو آئندہ ایک ماہ کے دوران ق لیگ میں شامل کرکے متحرک کردیا جائے گا تاکہ پارٹی بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے نظر انداز کیے گئے اور ناراض سابق بلدیاتی نمائندوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔ا س حوالے سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کامل علی آغا نے بتایا کہ سابق ناظمین سے رابطے جاری ہیں اور بہت جلد وہ چودھری پرویزالٰہی کی چھتری تلے آجائیں گے۔

ق لیگ/متحرک

مزید : صفحہ اول