چودھری شجاعت کا فضل الرحمان کو فون ”امانت علی“ کا کٹانہ کھولنے کی استدعا

  چودھری شجاعت کا فضل الرحمان کو فون ”امانت علی“ کا کٹانہ کھولنے کی استدعا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شجاعت حسین کو مولانا فضل الرحمن کی امانت پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دھرنے کے دوران جو معاہدہ ہوا تھا اس امانت کا راز فاش نہیں کرنا چاہیے، ملکی مشکلات میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس وقت ملک میں نئے”کٹے“ نہیں کھولنا چاہیے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ جن امانت علی اور سلامت علی کا ذکرکرتے ہیں ان پر جب میں اسلام آباد آؤں گا مل کر بات کرینگے۔ قوم نے بھی ہمیں ایک امانت دی ہے، ہمیں قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

شجاعت ف

مزید : صفحہ اول