کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا دیوالیہ نہیں ہونا چاہئے: آئی ایم ایف

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا دیوالیہ نہیں ہونا چاہئے: آئی ایم ایف

  



واشنگٹن(آئی این پی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی طبی بحران کے معاشی اثرات سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ 'جو سب سے زیادہ متاثر ہیں انہیں اپنی غلطی کے بغیر دیوالیہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے، سیاحت پر انحصار کرنے والے ملک میں ایک ریسٹورنٹ یا قرنطینہ کی وجہ سے بند ہونے والی فیکٹری کے ملازمین کو اس بحران میں تعاون کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے حکومت کو یاد دلایا کہ ان کے پاس 50ارب ڈالر ہنگامی تعاون کے لیے دستیاب ہیں جسے وہ وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کریں گے۔بیان میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کے بدلے صرف یہ ضمانت چاہیے کہ لوگ پیسوں کی وجہ سے مریں گے نہیں۔فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ادارہ مالی تعاون کے لیے ہم سے رابطہ کرنے والی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو 40ارب ڈالر فراہم کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنے رکن ممالک بالخصوص خطرات کا سامنا کرنے والے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایم ایف

مزید : صفحہ اول