چمن، لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکا، 2اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی

چمن، لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکا، 2اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن کے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 2 لیویز اہلکار، تحصیل دار اور رسالدار ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو چمن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں تحصیلدار و لیویز رسالدار چمن کو نشانہ بنایا گیا، دونوں معمولی زخمی ہوئے جبکہ دھماکے کے بعد چمن ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
چمن دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -