موسم کی خرابی، وزیراعظم کا دورہ کراچی منسوخ

  موسم کی خرابی، وزیراعظم کا دورہ کراچی منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا گزشتہ روز کراچی کا دورہ خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے، عمران خان نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے کے مطابق خراب موسم کے باعث وزیراعظم کراچی نہیں جا سکے، عمران خان نے کراچی میں سکھی حسن فلائی اوور، فائیو سٹار فلائی اوور، کے ڈی اے فلائی اوور، نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ بحالی کے منصوبوں کا افتتاح بھی کرنا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی، جس میں سندھ کے اندر وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیمز میں پیشرفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔
منسوخ

مزید :

صفحہ اول -