پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارش سے مزید 8افراد جاں بحق، ندی نالوں میں طغیانی

  پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارش سے مزید 8افراد جاں بحق، ندی نالوں میں طغیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،آئی این پی) ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبرپختونخوا میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، بارش اور ژالہ باری سے فصلیں بھی خراب ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔نوشہرہ میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں بھی بارش سے چھت زمین بوس ہوگئی،ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق ہو ئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے کئی مکانوں کو نقصان بھی پہنچا، کچھ علاقوں میں ژالہ باری سے فصلیں بھی خراب ہوگئیں۔لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات درپیش ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چوتھے روز بھی بادل برس رہے ہیں، برفباری سے وادی نیلم اور لیپہ کا زمینی رابطہ متاثر ہے۔مری، گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی میں دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ علاقے میں سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اور پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پشاور میں بارش سے ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ ایک گھر مکمل تبا ہ ہوگیا۔حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دینے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں چیچہ وطنی، اوکاڑہ اور پاکپتن میں بارشوں کے دوران حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔پہاڑی تودیگرنے سے ڑوب ڈی آئی خان شاہراہ دوسرے روز بھی بند ہیں اور وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جب کہ دانہ سر اورکوہ سلیمان کے پہاڑی نالوں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔
بارش

مزید :

صفحہ اول -