مودی کے آر ایس ایس فاشسٹ نظریے سے کوئی محفوظ نہیں،صدر مملکت

مودی کے آر ایس ایس فاشسٹ نظریے سے کوئی محفوظ نہیں،صدر مملکت

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں حضرت عیسیٰ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا، مودی کے آر ایس ایس فاشسٹ نظریے سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی روکے۔ ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں حضری عیسی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔ مودی کے آر ایس ایس فاشسٹ نظریے سے بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارتی حکومت کے نا پاک ارادوں کو پہچانے، عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی روکے۔ بھارت کچھ لوگوں کو قتل کر کے باقی کو خوف زدہ کرنا چاہتا ہے۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ اول