کورونا وائرس: آگرہ کے میئر کا تاج محل سمیت تمام تاریخی مقامات بند کرنے کا مطالبہ
دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد تاج محل سمیت تمام تاریخی مقامات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے میئر نوین جین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائرس کی صورتحال پر قابو پانے تک تاج محل سمیت بھارت کے تمام تر تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے۔نوین جین نے کہا کہ ’آگرہ میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تاج محل سمیت تمام تر تاریخی مقامات کو فوری طور پر بند کردیں‘۔
کورونا وائرس