بجلی رواں ماہ ایک روپے 48پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

        بجلی رواں ماہ ایک روپے 48پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان، سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے نیپر اکودرخواست میں بجلی جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی استدعا کردی۔سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کے مطابق جنوری میں پانی سے 11.13 فیصد، کوئلے سے 32.09 فیصد،مقامی گیس سے21.22 فیصدجبکہ درآمدی ایل این جی سے12.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جنوری کے دوران،فرنس آئل سے 10.28 فیصد،ایٹمی وسائل سے 8.74 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے بھی 0.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 13روپے77 پیسے فی یونٹ جبکہ ڈیزل سے پیدا کی گئی بجلی کی قیمت 22 روپے 83 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 25 مارچ کو کرے گی۔

بجلی/ امکان

مزید : صفحہ اول