پختونخوا میں بینظیر پروگرام سے مستفید سرکاری ملازمین میں 16خواتین بھی شامل

  پختونخوا میں بینظیر پروگرام سے مستفید سرکاری ملازمین میں 16خواتین بھی شامل

  



پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک)خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سیرقوم وصول کرنے والوں میں سرکاری محکموں کی 16 خواتین کے بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری محکموں کی 16 خواتین ملازمین نے بھی رقوم وصول کی ہیں، خواتین ملازمین محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر اداروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 16 میں سے 15 خواتین ملازمین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے پی کے کو 343 سرکاری ملازمین کی فہرست فراہم کی گئی تھی جس میں سے بیشتر کا ریکارڈ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ایف آئی کو فراہم کیا جاچکا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے دیگر 327 سرکاری ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے نام پر رقوم لی ہیں جن میں سے بیشتر کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

بینظیر پروگرام

مزید : صفحہ اول