اسلام خواتین کی عزت، احترام اور حفاظت کا درس دیتا ہے، زرداری

اسلام خواتین کی عزت، احترام اور حفاظت کا درس دیتا ہے، زرداری

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹی ینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں خواتین کی عزت، احترام اور ان کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔ جو لوگ معاشرے پر اپنی مرضی اور سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں دراصل انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ خواتین کے بارے میں رجعت پسندانہ سوچ کو شکست دینے کے لئے بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ وہ دن گزر گئے جب خواتین کو زور اور جبر کے ذریعے خاموش کیا جاتا تھا۔ اب زمانہ تبدیل ہو چکا ہے اب خواتین اپنی قابلیت اور ذہانت سے دنیا میں باوقار مقام حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ان خواتین کو عزت اور احترام کا مقام دیتی ہے جنہوں نے جمہوریت کے لئے جبر وتشدد کا سامنا کیا زندان کو قبول کیا مگر آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اسلام ہمیں خواتین کی عزت، احترام اور ان کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔

زرداری

مزید : صفحہ اول