کسی کو این آر او نہیں دیا،مہنگائی مزید کم ہو گی،میاں محمد سومرو

کسی کو این آر او نہیں دیا،مہنگائی مزید کم ہو گی،میاں محمد سومرو

  



حیدرآباد(آئی این پی) وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا، مہنگائی کم ہوگئی ہے۔ اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی۔ چینی بحران پر جو بھی انکوائری رپورٹ آئے گی اس بارے عوام کو بتائیں گے۔ گزشتہ روز قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی بحران پر جو بھی انکوائری رپورٹ آئی اس بارے عوام کو بتائیں گے۔ جہانگیر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ساتھ ہیں سائیڈلائن نہیں ہیں۔آئندہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 140اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دینا قانون میں ہے۔

میاں سومرو

مزید : صفحہ اول