سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز آج فرضی عدالت لگائینگے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز آج فرضی عدالت لگائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج8مارچ کو اعلیٰ عدلیہ کے جج فرضی عدالت لگائیں گے۔ قانون کے طالب علموں کی ذہنی استعداد بڑھانے کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر مشتمل فرضی عدالت لگائی جارہی ہے جو مصنوعی مقدمات کی سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اورلاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ کے روبرو فرضی مقدمات میں قانون کے طلبا دلائل دیں گے۔یہ فرضی عدالت انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلوں کے حوالے سے لگائی جارہی ہے۔اس مقابلے میں حصہ لینے والے پوزیشن ہولڈر طلبا کو موٹ کورٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے امریکہ بھجوایاجائے گا۔معلوم ہواہے کہ انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلوں میں پاکستان سمیت 100 ممالک کے قانون کے طلبا کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
فرضی عدالت

مزید :

صفحہ آخر -