سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لئے نیا 5 رکنی بنچ تشکیل

  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لئے نیا 5 رکنی بنچ تشکیل

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لئے نیا 5رکنی فل بنچ تشکیل دے دیاہے۔اس سے قبل 3رکنی فل بنچ اس کیس کی سماعت کررہاتھا،جس میں دو مزیدفاضل ججوں کوشامل کرکے نیا بنچ تشکیل دیاگیاہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ملزموں نے اس کیس کی از سرنو انکوائری کے لئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔لاہورہائی کورٹ کے نامز دچیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان،مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مس عالیہ نیلم پر مشتمل 3رکنی فل بنچ نے اپنے عبوری حکم امتناعی کے ذریعے نئی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیاتھاجس کے خلاف ادارہ منہاج القرآن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی،سپریم کورٹ نے 13فروری کو یہ اپیل نمٹاتے ہوئے لاہور ہائی کور ٹ کو تین ماہ میں یہ کیس نمٹانے اور نیا بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اب نیا 5رکنی بنچ تشکیل دے دیاگیاہے جس میں مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اور مسٹر جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل ہوں گے۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان،مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی،مسٹر جسٹس ملک شہزاداحمدخان،مسٹر جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس مس عالیہ نیلم پر مشتمل نیا 5رکنی بنچ جلد اس کیس کی سماعت شروع کرے گا۔

پانچ رکنی بنچ

مزید : صفحہ آخر