ٍبلخ، طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، 8ہلاک، ہرات میں طالبان کے حملے میں 7شہر ی مارے گئے

  ٍبلخ، طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، 8ہلاک، ہرات میں طالبان کے حملے میں 7شہر ی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٍ ہرات/مزار شریف (مانیٹرنگ ڈیسک، شِنہوا) افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے حملے میں 8جنگجو ہلاک اور5دیگر زخمی ہوگے جبکہ طالبان کے حملے میں 7شہری ہلاک اور17زخمی ہوگئے۔ہفتہ کو افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے ضلع چمتال میں طالبان کے ٹھکانوں پر جنگی جہازوں کے حملہ میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔یہ باتافغان فوج کے شمالی علاقے میں ترجمان نے بتائی ہے۔جنگی جہازوں نے اطلاع ملنے پر مزاحمتی ضلع کے علاقہ چارسائی البورز میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 8 طالبان موقع پر ہلاک جبکہ دیگر 5 زخمی ہوگئے۔طالبان نے واقعہ پر ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا۔امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کرنے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کی اطلاعات کے بعد سے افغان لڑائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ادھر افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں 7شہری ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔ضلعی گورنر لال محمد عمرزئی نے ہفتہ کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ طالبان عسکریت پسندوں کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع کشک روبات سانگی پر حملے میں 7 شہری ہلاک جبکہ دیگر17 زخمی ہوگئے ہیں۔
بمباری

مزید :

صفحہ آخر -