فردوس باجی چینی چور حکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟عطاء تارڑ

  فردوس باجی چینی چور حکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟عطاء تارڑ

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے،فردوس باجی عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کونڈی بنادیا، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کرے گا،کرائے کے ادھارے ترجمانوں میں ہمت نہیں کہ کرپٹ، نالائق، نااہل وزیراعظم کوآئینہ دکھا سکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا فردوس باجی چینی چور حکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟،عمران نیازی اے ٹی ایمز کی ناراضگی سے نہ ڈریں، رپورٹ سامنے لائیں،نوازشریف لندن سے بستر مرگ پر اہلیہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل چلے گئے۔ انہوں نے کہا،عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم ہاؤس سے الیکشن کمیشن نہیں جاتا،عمران خان کو پیسہ دے کر کوئی بھی پی ٹی آئی کے شیئرخرید سکتا ہے،فردوس باجی غریبوں کی بسوں کی واپسی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟بی آر ٹی کی کرپشن کے حصہ داروں کے نام کب بتائیں گی؟،عمران نیازی کے 23 خفیہ بنک اکاونٹس کو کب قوم کے سامنے پیش کریں گی۔

عطاء اللہ تارڑ

مزید : صفحہ آخر