چینی بحران،ایف آئی اے نے ڈیلرز کو بھی شامل تفتیش کر لیا

  چینی بحران،ایف آئی اے نے ڈیلرز کو بھی شامل تفتیش کر لیا

  



لاہور(این این آئی) ایف آئی اے نے چینی بحران پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈیلرز کو بھی شامل تفتیش کر لیا،شوگر ملوں کی طرف سے بیچی گئی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کرشنگ سیزن کے دوران پنجاب کی ملوں نے 8لاکھ 53ہزارٹن چینی فروخت کی۔ گزشتہ سال اسی دورانئے میں 7لاکھ میٹرک ٹن چینی فروخت کی گئی تھی۔ ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے کہ1لاکھ 53ہزارمیٹرک ٹن اضافی چینی کس کو فروخت کی گئی؟۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے اکبری منڈی سمیت دیگر بڑے شہروں کے ڈیلرز کو بلا لیا ہے اورڈیلرز سے چینی کی خریداری اور فروخت کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈیلروں نے کہا ہے کہ چینی کی خریدوفروخت کا ریکارڈ نہیں ہے، ایف آئی اے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے، ہم پرچون میں فروخت کرنے والے منافع خور نہیں ہیں،چینی کی فروخت کا زیادہ تر کاروبار کیش میں ہوتا ہے اس لئے ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔

ڈیلرز

مزید : صفحہ آخر