بھارت، انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر مسیحی قبرستان سے مجسمہ ہٹا دیا گیا

      بھارت، انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر مسیحی قبرستان سے مجسمہ ہٹا دیا گیا

  



بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور میں انتہا پسند ہندوؤں کے اعتراض اور دباؤ پر مسیح برادری کے قبرستان کے داخلی راستے پر نصب 12 فٹ لمبے مجسمے کو ہٹا دیا گیا۔بنگلور کے آرچ بشپ پیٹر مچاڈو نے مقامی پولیس کی جانب سے دیہی ضلع میں مسیحی قبرستان کی جگہ پر نصب مجسمے کو ہٹانے کی مذمت کی۔انہوں نے بتایا کہ ہندو بنیاد پرستوں نے اس مجسمے پر اعتراض کیا تھا اور میسح برداری کے افراد کو قبرستان کے قریب آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

مجسمہ

مزید : صفحہ آخر