وزیراعلیٰ پنجاب کاسابق جنرل کے ایم عارف کے انتقال پر اظہار تعزیت

    وزیراعلیٰ پنجاب کاسابق جنرل کے ایم عارف کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سابق وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل کے ایم عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے لائلپور میوزیم فیصل آباد کے ڈائریکٹر طارق جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -