اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 8 پروازیں منسوخ
لاہور(این این آئی) اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کا شکار رہیں۔ پی آئی اے کی مسقط جانے والی پرواز 229،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401، پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 263، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 385،پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز 726،ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 اور پی آئی اے کی مسقط سے آنے والی پرواز 230 منسوخ کر دی گئی۔
پروازیں منسوخ