مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں،ایم کیوایم پاکستا ن

  مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں،ایم کیوایم پاکستا ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لئے استحکام پر مبنی اقدامات کئے جائیں۔ چینی، گھی، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔اراکین اسمبلی نے مذید کہا کہ دالوں، ٹماٹر، پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔اراکیں اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11.59فیصد ہو گئی ہے۔جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔مصنوعی اور بحرانی معاملات میں ملوث افراد کی بھی بیخ کنی کی جائے۔
ایم کیوایم پاکستا ن

مزید :

صفحہ آخر -