افغان امن معاہدہ سبوتاژ کرنے والے انسانیت کے دشمن ،میاں افتخارحسین

    افغان امن معاہدہ سبوتاژ کرنے والے انسانیت کے دشمن ،میاں افتخارحسین

  



پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ افغانستان امن معاہدہ سبوتاژ کرنے والے انسانیت اور پشتونوں کے دشمن ہیں۔سابق گورنرخیبرپختونخوا ارباب سکندر خان خلیل کی 38 ویں یوم شہادت کے مناسبت سے باچاخان مرکز پشاورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ ارباب سکندر خان خلیل اس چالیس سال کی جنگ میں ہمارا پہلا شہید تھے انہوں نے کہا کہ جبر کو ظلم کہنے کی وجہ سے خدائی خدمتگاروں کی قربانیاں انگریز کے دور سے لے کر اب تک جاری ہیں ارباب سکندر خلیل صوبہ کے پہلے اور اب تک آخری عوامی گورنر رہ چکے ہیں انھوں نے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر سیاسی پارٹی کے ورکرزکے لئے کھول دیے تھے اگرچہ انضمام سے پہلے خیبرپختونخوا کے گورنر کے پاس بہت زیادہ اختیارات ہوا کرتے تھے مگر کبھی بھی ان کے معاملات میں ہمیں فرق محسوس نہیں ہوا تھا ۔

میاں افتخارحسین

مزید : صفحہ آخر