سکھوں کا اظہار محبت، گورونانک شاہی کیلنڈر پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر شائع کر دی

  سکھوں کا اظہار محبت، گورونانک شاہی کیلنڈر پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلنڈر جاری کر دیا،جس پروزیر اعظم عمران خان اور کرتار پور راہداری کی افتتاحی تصویرشائع کی گئی ہے،حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی مہندر پاک سنگھ نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر کو سکھ مسلم بھائی چارے کی علامت قرار دیا ہے،انہوں نے کہا یہ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ جو امن بھائی چارے اور محبت کے لئے قدم اٹھائے گا اسے لوگ عزت دیں گے، عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ برادری کا70 سالہ خواب پورا کیا، سکھ برادری نے نانک شاہی کیلنڈر پر تصویر چھاپ کر یہ پیغام دیا ہے کہ جو سکھ سے محبت کرے گا اسکا پیار محبت سے جواب دیا جائے گا۔

تصویر شائع

مزید :

صفحہ آخر -