جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سے ملکی میں اضافہ ہوگا: چودھری سرور

    جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سے ملکی میں اضافہ ہوگا: چودھری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیموکاستالدو سمیت10سے زائد اراکین یورپی پار لیمنٹ سے رابطہ۔بھارت کی بدتر ین مخالفت کے باوجود پاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں مزید2سال کی توسیع کیلئے بھر پور لابنگ پر شکریہ۔جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سے پاکستان کی بر آمدات میں مزید9.5%تک مزید اضافہ ہوگا۔ یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر اراکین سے رابطوں اور پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ملنے کے حوالے سے گور نر ہاؤس لاہور میں میڈیاسے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ میں نے دسمبر میں دورہ برسلز کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے 30سے زائد اراکین سے ملاقاتیں کیں اور میری دعوت پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو پاکستان کا پہلا دورہ بھی کر چکے ہیں، جسکے بعداب آج الحمد اللہ پاکستان کیلئے ہماری کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کوجی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید دوسا ل کی توسیع مل گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میری یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر اراکین سے بات ہوئی ہے انشاء اللہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے یہ بہت بڑا تحفہ ہے۔ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید توسیع پر دراصل وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی کامیابی معاشی پالیسیوں اور ملکی امن واستحکام پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو پہلے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کی وجہ سے پاکستان کی بر آمدات میں 65فیصد اضافہ اور15ارب ڈالرز کا فائد ہوچکا ہے اور اب توسیع کے بعد یقینی طور پر مزید 15/20ارب ڈالرز کے فائدے کی توقع ہے، جو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے بہت اہم ثابت ہوگا۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر