چین میں کوروناوائرس کے متاثرین کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہوٹل منہدم

  چین میں کوروناوائرس کے متاثرین کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہوٹل منہدم

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے مشرقی حصے میں کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے قرنطینہ کی گئی ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد پھنس گئے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ساحلی شہر کوانزو میں 80 کمروں کے ہوٹل کو کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ کردیا گیا تھا جو گرگیا۔حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک کم از کم 38 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔تاہم چینی حکام نے واقعے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن ہنگامی طور پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔

منہدم

مزید : صفحہ آخر