مقبوضہ کشمیر، گھر میں آتشزدگی کے باعث 3افراد جھلس کر ہلاک

      مقبوضہ کشمیر، گھر میں آتشزدگی کے باعث 3افراد جھلس کر ہلاک

  



سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت تین افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سانحہ سرینگر میں اس وقت پیش آیا جب سرینگر کے علاقے خان پار میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ آتشزدگی کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا۔

آتشزدگی سے ہلاکتیں

مزید : صفحہ آخر