نواز شریف مکمل صحت منت ہونے تک واپس نہیں آئینگے: مریم اور نگزیب

  نواز شریف مکمل صحت منت ہونے تک واپس نہیں آئینگے: مریم اور نگزیب

  



لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کیخلاف عدالت میں درخواست جمع کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے والی کم ظرف حکومت سیاسی انتقام میں حواس کھوچکی ہے،پارٹی کا واضح فیصلہ ہے کہ نوازشریف علاج اور صحت مند ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے، نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آٹا، چینی چورحکومت اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے اوچھے اقدامات کرتی ہے،نوازشریف عدالت کے فیصلے کے مطابق ملک سے باہر گئے،فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف علاج تک بیرون ملک رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے پارٹی کی مشاورت جاری ہے،عدالت اور قانون کے مطابق نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس جمع ہیں، حکومتی جھوٹ سچ نہیں چھپا سکتا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر