نوشہرہ کے نام سے جعلی فیس بک پیج سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں،شاہد علی خان

نوشہرہ کے نام سے جعلی فیس بک پیج سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں،شاہد علی ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ تمام سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا فیس بک افیشل،،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ،، کے نام سے فیس بک پر موجود ہے اس کے علاوہ فیس بک پر ''پولیس اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے نام سے جعلی فیس بک پیج سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور تمام سوشل میڈیا کے صارفین کو اس سلسلے میں جعل سازی کرنیوالے فوری طور پر اس قسم کے پوسٹ کو ہٹا دے ورنہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ایسے جعل سازوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے اس سلسلے میں نوشہرہ کی سیاسی،سماجی،عوامی اور سرکاری اداروں نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چند فیس بک آپریٹر گروپ سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں اور سیاسی کارکنوں کو چینل کا جھانسہ دیکر فیس بکس پیج پر خبر یں چلا کر ان سے رقم بٹور رہے ہیں اور یہی افراد آئے روز نیوز چینلز کا نا م استعمال کر کے سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان اور اہلکاروں کو بے جا تنگ کرکے ان کے کام میں اپنی مقاصد کے حصول کیلئے مداخلت کرتے ہیں سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان، سیاسی، سماجی رنماوں نے بھی صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کریں جو نیوز چینلز کے نام پر ہیرا پیری کر رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر