پبی،نظام پور میں غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل اور جرمانے

  پبی،نظام پور میں غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل اور جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد فاروق کی نظامپور میں کاروائی 02 غیر قانونی پٹرول پمپس کو موقع پر سیل کر کے بھاری جرمانہ کیاتفصیلات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فاروق نے نظامپور روڈ پر پٹرول پمپوں میں گیج اور ریٹ اور فارم جے، کے اور ان او سی رجسٹریشن وغیرہ کی چیکینگ کی۔ مالکان کو پورا گیج اور سرکاری جاری کردہ ریٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے دوران 02 غیر قانونی پٹرول پمپس کو موقع پر سیل کر کے بھاری جرمانہ کیا۔مزید گورنمنٹ ہائی سیکینڈری سکول نظامپور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جس میں غیر حاضر سٹاف, سکول میں سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر دیا۔ اسکے ساتھ ساتھ نظامپور اور نواہی علاقہ جات میں مختلف کریانہ,سبزی و فروٹ، کولڈرنکس, جنرل سٹورز اور بیکریوں کا معائنہ کیا.اس موقع پر صفائی ستھرائی معضر صحت خوراک، ذائد المیاد اشیا، اور قیمیتوں کی چیکینگ کی گئی. صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر کئی افراد کو جیل بھیج دیا اور جرمانہ کیا اور انکو سرکاری نرخنامے اور صفائی ستھرائی پر عمل کی ہدایت کی۔