صوابی،کار اور کوچ میں ٹکر،طالبعلم جاں بحق

صوابی،کار اور کوچ میں ٹکر،طالبعلم جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)صوابی مردان روڈ پر فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ ایگریکلچر کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ حماد خان ولد نیاز محمد سکنہ سپرونہ ڈاگئی معمول کے مطابق یونیورسٹی جانے کے لئے فلائنگ کوچ میں جارہے تھے جب کوچ صوابی مردان روڈ پر پہنچی توموٹر کار اور کوچ کے مابین خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں حماد خان جاں بحق ہو گیا جب کہ کار اور کوچ میں سوار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ متوفی حماد خان یونیورسٹی آف صوابی کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم تھا۔ دریں اثناء شدید بارش کے دوران موضع دوبیان میں کمرے کا بر آمدہ گر جانے سے خاتون زخمی جب کہ تین مویشی مر گئے۔مردان صوابی روڈ پر گوہاٹی کے مقام پر گاڑی درخت پر چڑھ جانے سے دو بچے معمولی زخمی ہو گئے جب کہ گاڑی میں موجود خواتین سمیت دیگر افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔