اسلام آباد، پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق

اسلام آباد، پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جب کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی آپریشنز وقار الدین سید موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹ کرفرار ہوئے۔ شہری کے شور کرنے پر پولیس پارٹی نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، ایک پولیس جوان اور ایک راہگیر زخمی جبکہپولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر شیخ کے مطابق دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ایس پی نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا گھیراو کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک جوان زخمی ہوگیا۔پولیس جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے بھی فوری طور پر ٹیم تشکیل دی جس نے علاقے میں سرچ آپریشنز شروع کر دیا۔
پولیس مقابلہ