سپریم کورٹ میں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکردیا گیا۔ درخواست گزار اسد کھرل نے ڈی جی نیب لاہور کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 مارچ کو کیس کی سماعت کریگا اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور چیئرمین نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ