چارسدہ میں کسا ن بورڈ کے صدر نعمت اللہ کو قتل کردیا گیا

چارسدہ میں کسا ن بورڈ کے صدر نعمت اللہ کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) کسان بورڈ کے صدر نعمت اللہ خان قتل۔ ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود میں مبینہ ملزمان میاں ہمایون شاہ ولد میاں فیاض علی شاہ، حسین ولد باز محمد اور کریم خان ولد شیر زادہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کسان بورڈ کے صدر نعمت اللہ خان آف پلاٹو کورونہ کو قتل کر دیا۔واقعہ کے بعد نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم کریم خان ولد شیر زادہ سکنہ پلاٹو کورونہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔