لاڑکانہ،زہریلا کھانا کھانے سے168 افراد کی حالت غیر

لاڑکانہ،زہریلا کھانا کھانے سے168 افراد کی حالت غیر

  



لاڑکانہ(آئی این پی)لاڑکانہ کے گاوں حبیب بگھیو میں ایک تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے168 افراد کی حالت غیر ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گاوں کی ایک تقریب میں بریانی کھانے سے 168 افراد بیہوش ہوگئے۔ جن میں 6 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں، تمام لوگوں کو فوری طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے لوگوں کی حالت خراب ہوئی جن میں سے30 کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ دیگر افراد کی حالت بہتر ہونے پرہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام متاثرین کو علاج کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی سندھ فوڈ اتھارٹی کو واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

زہریلا کھانہ

مزید : پشاورصفحہ آخر