سکول وین اور گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے پر 12ڈرائیو ر ز کا چالان

سکول وین اور گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے پر 12ڈرائیو ر ز کا چالان

  



پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلبا کو بٹھانے پر 12ڈرائیوران پر جرمانے عائد کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* کی ہدایت پر ڈی ایس پی رنگ روڈ عمران خان اور انکی ٹیم نے گزشتہ روز پخہ غلام کے مقام پر ناکہ بندی کی اس دوران سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلبا کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی رنگ روڈ نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلبا کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلبا کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر