کراچی، افتتاح سے قبل تحریک انصاف کے رہنما الجھ پڑے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں منصوبوں کے افتتاح سے قبل ایم این اے عطااللہ اور سابق ایم پی اے ثمر علی خان آپس میں الجھ پڑے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں شیر شاہ سوری روڈ سگنل فری روڈ کا افتتاح کردیا، افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کے ایم این اے عطااللہ اور سابق ایم پی اے ثمر علی خان آپس میں الجھ پڑے، دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ افتتاحی تختی کے قریب کھڑے ہونے پر دونوں میں تکرار ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی ثمرعلی خان نے ایم این ایز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سب کی تصویر آجائے گی۔ایم این اے عطااللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ہم یہاں سے چلے جائیں۔ثمر خان نے کہا کہ مجھ سے بک بک نہ کرو۔عطا اللہ ایڈووکیٹ بولے کہ تمیز سے بات کرو، دو ٹکے کے آدمی۔