شوہر نے سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شوہر نے سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو قتل کرکے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(بیورورپورٹ)ایک اور اسٹیج اداکارہ کا المناک انجام سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو جھگڑے کے دوران شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا، فرینڈز تھیٹر میں اداکارہ کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو بھی گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ تھیٹر میں فائرنگ کی آواز پرتماش بینوں کی دوڑیں لگ گئیں۔گزشتہ روز تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں واقع فرینڈز سینما میں اسٹیج شو جاری تھا جس کے اختتام پر سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کا اپنے شوہر ہاشم سے کسی بات پر جھگڑا ہوا اسی دوران ہاشم نے پسٹل نکال کر اداکارہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ دیا۔ دوسری طرف حملہ آور شوہر نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔فائرنگ سے شو دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تماش بینوں کی دوڑیں لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق اداکارہ اور اس کے شوہر میں تلخ کلامی جاری تھی کہ شوہر نے پستول سے اداکارہ پر فائرنگ کردی۔شہریوں کے مطابق فرینڈز تھیٹر میں فائرنگ لڑائی جھگڑا روز کا معمول ہے اور ہر شو کے موقع پر ہنگامہ ضرور برپا ہوتا ہے۔ نشے میں دھت تماش بین خوب غل غپاڑہ کرتے ہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار یہاں فائرنگ اور لڑائی کے واقعات میں کئی لوگ زخمی ہوچکے ہیں لیکن بااثر سینما مالکان قانون کے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے ہمیشہ بچ نکلتے ہیں۔شہریوں نے کمشنر اور آرپی اوساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
روپ چوہدری